ابنا: اطلاعات کے مطابق سینکڑوں فلسطینیوں نے امریکی صدر باراک اوباما کے رام اللہ کے دورے کے موقع پر دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور بیت لحم میں امریکی پرچم کو نذرآتش کیا۔ فلسطینی نوجوانوں نے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے اور الزام لگایا کہ امریکی حکومت غاصب صیہونی حکومت کی طرفداری کررہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے بدھ کے روز مقبوضہ فلسطینی علاقوں یعنی اسرائیل کا تین روزہ دورہ شروع کیا اور اپنے دورے کے آغاز میں ہی فلسطینیوں کے مقابل صیہونی حکومت کی حمایت کی۔
دوسری جانب تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او کے سیکرٹری جنرل یاسر عبد ربہ نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر مسئلہ فلسطین کے حل میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اس سلسلے میں کوئی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242